معائنہ کار ایران جائیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم ایران کے جوہری پروگرام کی ہیئت جاننے کے لئے سنیچر کو ایران کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔ ایران نے دورے کی اجازت اس وقت روک دی تھی جب عالمی ادارے نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے جوہری پروگرام کی مکمل تفصیل نہیں بتائی ہیں۔ دو معائنہ کاروں کو 13 مارچ کو ایران پہنچنا تھا لیکن ایران نے جوہری ادارے کی اس سخت قرارداد کے بعد دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا جس میں ایران کی سخت مذمت کی گئی تھی۔ بعد میں ایران کا رویہ تبدیل ہوا اور معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری بجلی گھروں کے منصوبے کی آڑ میں ایٹم بم بنا رہا ہے۔ ایران نے اس امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ معائنہ کار اس بار نتنز اور اسفہان جائیں گے جہاں ایران کا گیس سنٹریفیوج اور جوہری تحقیقاتی مرکز واقع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||