BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 March, 2004, 01:26 GMT 06:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران پر امریکہ کا الزام
ایران کی جوہری تنصیب
ایران نے گزشتہ سال بین الاقوامی دباؤ کے تحت جوہری افزودگی کا اپنا پروگرام روک دیا تھا
ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اسلحہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ کے بعد جوہری سرگرمیوں کی اپنی وضاحتیں مسلسل تبدیل کررہا ہے۔

امریکہ کے مطابق اسلحہ کے معائنہ کاروں نے ایران کی ایسی سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں ایرانی حکام نے خفیہ رکھا ہوا تھا۔

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے لئے امریکی سفیر کینتھ بِل نے کہا ہے کہ ایران اپنی کہانی حقائق کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ آئی اے ای اے کو کئی برس تک ایران کے معاملات سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بیان ویانا سے جاری کیا جہاں آئی اے ای اے کے گورنرز کا بورڈ اپنے اجلاس میں اس بات پر غور کر رہا ہے کہ ایران سے کس طرح معاملات طے کئے جائیں۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادی نے کہا ہے کہ وہ جوہری معلومات کے کچھ حصے ظاہر نہ کرنے پر ایرار کے بارے میں تشویش کا شکار ہیںآ انہوں نے ایران کے اس مطالبہ کو بھی رد کردیا کہ اس معاملہ کو بین الاقوامی معاملات کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔

دوسری جانب ایران کے سفیر پیروز حسینی کا کہنا ہے کہ ایران نے کبھی یہ دعوٰی نہیں کیا کہ وہ دستاویز مکمل تھا۔

پیروز حسینی نے مزید کہا کہ ان کا ملک پروپیگنڈے کی جنگ کا شکار ہوگیا ہے۔ تاہم ان کے امریکی ہم منصب نے کہا ہے کہ جیران نے اکتوبر والی رپورٹ مکمل اور شفاف ہوگی۔ ’جب یہ ثابت ہوگیا کہ ایران کا دعوٰی غلط تھا تو ایرانیوں نے اپنی کہانی بدل لی‘۔

ویانا مذاکرات کے دوران البرادی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایران نے گزشتہ سال بین الاقوامی دباؤ کے تحت جوہری افزودگی کا اپنا پروگرام روک دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد