BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 April, 2004, 04:30 GMT 09:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراقی فوج دفاع کے لئے تیار نہیں‘
فلوجہ میں اتحادی فوج
عراق میں اتحادی فوج کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے
عراق میں امریکی منتظم پال بریمر نے کہا ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسز جون میں ہونے والے اقتدار کی منتقلی کے منصوبے کے بعد اپنے بل بوتے پر ملک کی حفاظت نہیں کر سکتیں۔

پال بریمر نے کہا کہ شورشیوں کے حالیہ حملوں سے یہ صاف ظاہر ہے کہ عراق کو ابھی بھی سلامتی کے مسائل درپیش ہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے اسے بیرونی مدد درکار ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں ایک عراقی بیٹالین نے فلوجہ میں ان عراقیوں سے لڑنے سے انکار کر دیا تھا جنہیں امریکہ شدت پسند یا شورش کرنے والے کہتا ہے۔ عراقی فوجیوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہم وطنوں سے لڑنے کے لئے فوج میں ملازمت نہیں کی۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق عراق میں سلامتی کے خطرے کے اعتراف سے عام امریکی یہ سمجھیں گے کہ عراق میں سب کچھ امریکی ہی کر رہے ہیں۔

دریں اثناء چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف جنرل رچرڈ مائیر نے شام کو خبردار کیا ہے کہ اسے غیر ملکی جنگجوؤں کو اپنے ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے نتائج کا اندازہ لگا لینا چاہیئے۔

یہ تنبیہ اس وقت کی گئی ہے جب شام کی سرحد کے قریب اتحادی فوج اور جنگجوؤں میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد