BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 March, 2004, 03:44 GMT 08:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام محافظ کی دغابازی کا شکار
صدام حسین کا محافظ
المصلیت نے اس فارم کی نشاندہی کی جہاں صدام چھپے ہوئے تھے
عراق کے معزول رہنما صدام حسین دراصل اپنے ایک نہایت وفادار محافظ کی دغابازی کی وجہ سے امریکی فوجوں کے ہاتھ لگے۔

اس بات کا انکشاف بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں کیا گیا ہے جو اتوار کے روز دکھایا جائے گا۔

پینوراما نے معزول عراقی رہنما کی آزادی کے آخری لمحات کی تحقیقات کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ آٹھ ماہ تک روپوش رہنے کے بعد آخرکار وہ اپنے وفادار محافظوں میں سے ایک کی، جو موٹا آدمی کہلاتا تھا، دغا بازی کی وجہ سے پکڑے گئے۔

پینوراما پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ یہ ’موٹا شخص‘ محمد ابراہیم عمر المصلیت ہے جس نے اپنی گرفتاری اور تفتیش کے بعد امریکہ کے خصوصی دستوں کو اس زیر زمین پناہ گاہ کی نشاندہی کی جہاں صدام حسین چھپے ہوئے تھے۔

جین کوربن
پینوراما کی رپورٹر جین کوربن امریکی فوج کے ایک افسر کے ہمراہ
بتایا جاتا ہے کہ المصلیت صدام حسین کا عزیر ہے اور وہ ان کا نہایت وفادار معتمد سمجھا جاتا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بغداد سے فرار ہونے کے بعد سے صرف اسے ہی صدام حسین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل تھیں۔

نو اپریل سن دو ہزار تین کو جب امریکی فوجیں بغداد میں داخل ہوئی تھیں وہ صدام حسین ایک سفید کار میں المصلیت ہی کے ساتھ فرار ہوئے تھے۔

المصلیت کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسے تکریت لے جایا جا رہا تھا اس سے وہیں پوچھ گچھ ہوئی۔ تفتیش کے دوران بہت جلد ہی اس نے ایک دور افتادہ فارم کی نشاندہی کی جہاں صدام حسین چھپے ہوئے تھے۔

چھ سو امریکی فوجیوں کے دستے نے اس فارم پر چھاپا مارا لیکن اس عمارت میں کچھ نہ ملا۔ البتہ بعد میں انہیں زیر زمین کمیں گاہ کا پتا چلا جہاں صدام حسین چھپے ہوئے تھے۔

المصلیت کو صدام حسین کی گرفتاری پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام اس لئے نہیں ملے گا کیونکہ اس نے اپنی مرضی سے اطلاع فراہم نہیں کی تھی۔

امریکی حکام نے اس شخص کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا ہے جس نے صدام حسین کو دغا دیا لیکن صدام حسین کے قریبی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ المصلیت تھا جس نے سابق عراقی صدر سے دغا بازی کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد