BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2004, 14:28 GMT 19:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریڈ کراس کی صدام سے ملاقات
عراق کے معزول صدر صدام حسین
عراق کے معزول صدر صدام حسین
انسانی ہمدردی کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس نےعراق کے معزول صدر صدام حسین کو دو ماہ قبل حراست میں لئے جانے کے بعد اب پہلی مرتبہ ان سے ملاقات کی ہے۔

ریڈ کراس کے دو افسران نے، جن میں ایک ڈاکٹر ہیں، عراق میں سنیچر کی صبح علیحدگی میں صدام حسین کا جسمانی اور ذہنی معائنہ کیا ہے۔

عراق کے معزول صدر صدام حسین نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقیم اپنی بیٹی کے لئے ایک خط ریڈ کراس کے ان افسران کے حوالے کیا ہے۔

جنیوا کنونشن کے معاہدے کے تحت ریڈ کراس صدام حسین کی حالت اور ان کے عراق میں محل و وقوع کے بارے میں تفصیلات بتانےکی مجاز نہیں ہے۔

تاہم آئی سی آر سی کے افسران نے واضح کیا ہے کہ انہیں مخلوط فوج کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔

ان افسران کو صدام حسین کی صورت حال پر انتظامیہ سے گفتگو کرنے کی اجازت تھی تاہم انہوں نے معزول صدر کی حراست سے متعلق کسی قسم کی مشکلات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

صدام حسین کی حراست کے فوراً بعد آئی سی آر سی نے امریکی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ اسے معزول صدر سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ایک ہفتہ قبل تنظیم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اسے ملاقات کی جلد اجازت دے دی جائے گی۔

مستقبل قریب میں ایسی دیگر ملاقاتوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد