ریڈکراس: صدام سے ملاقات کی اجازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسے امریکہ کی جانب سے معزول عراقی صدر صدام حسین سے جو کسی نامعلوم مقام پر امریکی قید میں ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ کمیٹی کے صدر نے جنیوا میں بتایا کہ یہ ملاقات جلد ہی متوقع ہے۔ صدام حسین کو دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ دنوں امریکہ نے انہیں جنگی قیدی قرار دیا۔ جنیوا کنویشن کے تحت ریڈ کراس کو یہ اختیار ہے کہ وہ جنگی قیدیوں سے ملاقات کرے اور اس بات کا تعین کرے کے ان سے روا رکھاجانے والے سلوک انسانی معیار کا ہے۔ اگرچہ امریکہ نے یہ کبھی نہیں بتایا کے معزول صدر کو کہاں رکھا گیا ہے تاہم غالب امکان یہ ہی ہے کہ وہ عراق ہی میں ہیں اور ریڈ کراس کے حکام ان سے ملاقات کی تفصیلات طے کرنے میں مصروف ہیں۔ خیال ہے کے ملاقات کے دوران ریڈ کراس کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں ہوگا۔ تاہم روایتی طور پر ریڈکراس اس ملاقات کا احوال کبھی بھی منظر عام پر نہیں لائیں گے۔ گزشتہ برس کمیٹی نے ستّر ملکوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ قیدیوں سے ملاقات کی تھی تاہم ان ملاقتوں کی تفصیلات کبھی جاری نہیں کی گئیں۔ اور اس معاملے میں بھی آئی سی آر سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا ہی کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک صدام حسین بس ایک جنگی قیدی ہیں اور دوسرے جنگی قیدیوں سے مختلف نہیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||