| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام دشمن جنگی قیدی: امریکہ
امریکہ میں محکمۂ دفاع کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ امریکہ نے عراق کے معزول صدر صدام حسین کو باقاعدہ طور پر جنگی قیدی قرار دے دیا ہے۔ ترجمان مائیکل شیورز نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد صدام حسین کو جنیوا معاہدوں کے تحت تمام حقوق دیئے جائیں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جن حالات میں ان کو حراست میں رکھا جا رہا ہے ان میں کوئی تبدیلی آئے گی۔ امریکی فوج نے صدام حسین کو دسمبر میں تکریت سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے امریکی تحقیقاتی ادارہ سی آئی اے ان سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ اس سے پہلے برطانوی حکام نے کہا تھا کہ صدام حسین تفتیشی حکام سے تعاون نہیں کر رہے تاہم ان کی تحویل سے ملنے والی دستاویزات سے مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||