BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2004, 14:30 GMT 19:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام سے ملاقات پر اصرار
عراق کے سابق صدر صدام حسین
صدام حسین کے اپنے خاندان کے افراد سے رابطے پر زور دیا جائے گا

ریڈ کراس نے عراق میں حکام سے رابطہ کیا ہے کہ انہیں ملک کے معزول صدر صدام حسین سے ملاقات دی جائے۔ امریکہ صدام حسین کو جنگی قیدی قرار دے چکا ہے۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ صدام حسین پر جنہیں دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا جنیوا کنونشن کا اطلاق ہوتا ہے۔

ریڈ کراس نے کہا کہ وہ صدام حسین سے جلد سے جلد ملنا چاہتے ہیں۔

پینٹاگون میں بی بی سی کے نمائندے نِک چائلڈز نےحکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی رہنما کےجنگی قیدی قرار دیئے جانے سے طے ہوگا کہ ان کے خلاف مقدمہ کیسے چلایا جائے گا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ جنگی قیدی قرار دیئے جانے کے بعد ان کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جا سکے گا۔

اُردن میں ریڈ کراس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ادارے نے عراق کے فوجی اور سِول حکام کو صدام حسین سے ملاقات کی درخواست دی ہے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ ملاقات کا وقت اور تاریخ خفیہ مذاکرات کے ذریعے طے کی جائے گی۔

ریڈ کراس کے ترجمان نے بتایا کہ وہ صدام حسین کی صحت کا معائنہ کریں گے اور دیکھیں گے ان کو کن حالات میں رکھا جا رہا ہے اور آیا ان پر تشدد تو نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عراقی رہنما کو ان کے خاندان کے افراد سے رابطے کی اجازت دیئے جانے پر زور دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد