BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 January, 2004, 14:09 GMT 19:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام نام نہیں
صدام حسین کل کا ہیرو آج کا ولن
صدام حسین کل کا ہیرو آج کا ولن

سعودی عرب میں ایک چودہ سالہ لڑکے کے والد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا نام صدام حسین سے تبدیل کر کے کچھ اور رکھ دے گا۔

سعودی عرب کے اس چودہ سالہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو اس کے ہم جماعت تنگ کرتے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ اس کا نام تبدیل کر دیا جائے۔

سعودی عرب کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق صدام حسین کے ہم مکتب اسے مستقل تنگ کرتے ہیں اور بزدلی کے طعنے دیتے ہیں۔

اس کے والد نے کہا کہ انیس سو نوے میں کویت پر عراقی حملے کے بعد اس نے اپنے بیٹے کا نام سرکاری طور پر تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی لیکن اس دفتر میں جہاں یہ درخواست جمع کرائی گئی تھی اسکڈ میزائل لگنے سے تباہ ہو گیا اور اس کا تمام ریکارڈ بھی جل گیا۔

پاکستان میں بھی پہلی خلیجی جنگ کے بعد بہت سے لوگوں نے اپنے بچوں کا نام صدام حسین رکھ دیا تھا۔ بعد میں بہت سے لوگ نے اپنے بچوں کا نام اسامہ بھی رکھا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد