| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’عراق میں مزاحمت دم توڑ رہی ہے‘
عراق میں ایک اعلی امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے صدام کےحامیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ میجر جنرل ریمنڈاوڈینونے یہ بھی کہا کہ انکے خیال میں چھہ ماہ کے اندر اندر حالات کچھ حد تک بحال ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی گرفتاری دشمن کی عملی اور نفسیاتی شکست ہے۔ جنرل اوڈینو فورتھ انفینٹری ڈوثرن کے کمانڈر ہیں جو بغداد کے شمال میں کرکک کے تیل کے کنووءں اور ایران کی سرحد تک قابض ہے۔ تکریت سے ویڈیو رابطے کے ذریعے پینٹاگون میں بیٹھے نامہ نگاروں سےباتیں کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے جن عناصر سے ہم لڑ رہے ہیں ہم نے انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدام کی گرفتاری کا اہم نتیجہ یہ نکلا کہ عراقیوں کی جانِب سے ملنے والی صیح خفیہ اطلاعات ملنے کے سلسلے میں اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے امریکی فوجی دستوں کوسابق حکومت کے مختلف عناصر کو پکڑنے کے لۓ چھاپے مارنے میں آسانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدام کی گرفتاری کے بعد سے امریکی فوجی دستوں پر حملوں میں کمی ائی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||