BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 March, 2004, 16:09 GMT 21:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب: ڈیڑھ لاکھ درانداز گرفتار
سعودی عرب میں گزشتہ سال دہشت گردی کی کئی وارداتیں ہوئی تھیں
سعودی عرب میں گزشتہ سال دہشت گردی کی کئی وارداتیں ہوئی تھیں
سعودی عرب میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سلطنت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ڈیڑھ لاکھ افراد کو جن میں اٹھارہ سو اسمگلر بھی شامل ہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سعودی اخبارات نے سرحدوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم شروع کئے جانے کے بعد سے سرحدوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلطنت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارود اور منشیات کو بھی قبضے میں لیا جا چکا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ اسلحہ بارود سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

News image
سعودی عرب میں دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کئے گئے ہیں

سرکاری رپورٹس میں اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں فراہم کی گئی کہ یہ گرفتاریاں کس سرحد پر عمل میں لائی گئی ہیں لیکن حکومت وقتاً فوقتاً یہ اطلاعات فراہم کرتی رہی ہیں کہ ان میں زیادہ تر کارروائیاں یمن کی سرحد پر کی گئی ہیں۔

اس دوران قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں مختلف قسم کے اکہتر ہتھیار، چھ ہزار گولیاں، سو بارودوی چھڑیاں ، تاروں کے سو بنڈل اور گرنیڈ شامل ہیں۔

الحیات اخبار کے مطابق سات ہزار ہتھیار بھی پکڑے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھاری تعداد میں منشیات جن میں شراب اور بیئر کی بوتلیں بھی شامل ہیں پکڑی گئی ہیں۔

سعودی اور یمنی حکام نے دو روزہ مذاکرات کے بعد ان دراندازیوں اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی حکام کا خیال ہے کہ ملک میں گزشتہ سال ہونے والے دہشت گردی میں ملوث افراد یمن کی سرحد سے ہی سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ میں سعودی عرب میں دہشت گردی کی بہت سی کارروائیوں کو عالمی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہتر روابط کی بنا پر ناکام بنایا جا چکا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے تعاون سے ایک ایسی ٹیلی فون چپ کے پکڑے جانے سے جس کے ذریعے دہشت گرد رابطے قائم کرتے تھے، انڈونیشا اور سعودی عرب میں کئی وارداتوں کو ناکام بنایا جاچکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد