| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب: چھبیس مشتبہ افراد
سعودی عرب نے ان چھبیس مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہیں جو دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔ شائع کرائی جانے والی ان تصاویر کے بارے میں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے بارے میں جو بھی ایسی اطلاعات فراہم کرے گا جن سے ان کی گرفتاری میں کوئی مدد ملے اسے انعام بھی دیا جائے گا۔ ان چھبیس افراد میں سے تئیس افراد سعودی ہیں جب کے ایک یمنی اور دو باشندے مراکشی ہیں۔ مشتبہ افراد کی تصاویر نہ صرف سعودی ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ہیں بلکہ اکثر سعودی اخبارات کے صفحہ اوّل پر بھی شائع کرائی گئی ہیں۔ حکام نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اگر کوئی اس طرح کی معلومات بھی فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں ممکنہ دہشت گردی کو روکنے میں مدد ملے تو اس پر بھی دو ملین یعنی بیس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||