BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 October, 2003, 22:58 GMT 03:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب: شدت پسند گرفتار
سعودی پولیس
گزشتہ چند ماہ کے دوران سعودی پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان کئی جھڑپیں ہوئی ہیں۔

سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر ان افراد کے قبضہ سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد، بندوقوں اور بموں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ کم سے کم چھ مقامات پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ملے ہیں۔

یہ چھاپہ مکہ میں بھی مارے گئے ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خطے میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مئی میں دارالحکومت ریاض میں مغربی شہریوں کے خلاف ہونے والے حملوں کے بعد سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے سعودی عرب پر امریکی دباؤ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

یہ خودکش حملے ان احاطوں پر کئے گئے تھے جہاں مغربی شہری مقیم تھے۔ ان حملوں میں حملہ آوروں سمیت پنتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد