BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2003, 14:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سعودی عرب اپنی ساکھ اچھی کرے‘
ٹونی بلیئر اور ان کی اہلیہ شیری بلیئر
سعودی عرب کی ساکھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے: شیری

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ شیری بلیئر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی ساکھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ وہاں عورتوں کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی نظروں میں سعودی عرب کے بارے میں نہایت منفی تاثر پایا جاتا ہے جس کی بنیاد یہ غلط خیال ہے کہ وہاں خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے شیری بلیئر کے بیان کے مطابق انہوں نے سعودی ارب کی ساکھ بہتر بنانے کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

شیری دارالعمراء میں دئے گئے ایک عشائیے کے دوران خطاب کررہی تھیں۔ اس اجلاس کا موضوع ’عام زندگی میں مسلمان خواتین کے کردار کو فروغ دینا‘ تھا۔

اجلاس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد کے علاوہ برطانیہ کے لئے سعودی عرب کے سفیر شہزادہ ترکی الفیصل بھی شریک تھے۔

شیری بلیئر نے کہا ’مجھے بہت خوشی ہے کہ سعودی عرب کے سفیر اس اجلاس میں شریک ہیں۔ سعودی عرب کی ساکھ بنانے کے لئے ہمیں بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے اور وہاں بہت سی مضبوط خواتین ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد