| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی علماء کے خیلات تبدیل
سعودی عرب کے ایک عالمِ دین نے، جن کو چھ ماہ قبل اشتعال انگیز تقرریں کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا سعودی سرزمین پر مسلمانوں اور غیر مسلموں کے خلاف تشدد کو گناہ قرار دیا ہے۔ شیخ نصر الفہد نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ریاض میں ہونے والے بم دھماکے ان کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے ایک گناہ تھا اور اس میں ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور شہید نہیں تھے بلکہ گناہ گار تھے۔ نصر الفہد سے پہلے ایک اور مذہبی رہمنا علی الخدیر بھی تشدد کو حرام قرار دے چکے ہیں۔ یہ دونوں عالم دین گرفتاری سے پہلے شدت پسند خیالات کے حامل تھےاور ان دونوں کو اس سال مئی میں اشتعال انگیز خطبے دینے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||