| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی شوریٰ کو مزید اختیارات
سعودی عرب میں اصلاحات متعارف کرانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے تحت ملک کی مشاورتی کمیٹی یعنی شوریٰ کونسل کو نئے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فہد کے جاری کردہ حکم کے مطابق شوریٰ کونسل بادشاہ کے حکم کے بغیر نئے قوانین نافذ کرنے یا قوانین میں ترامیم کی مجاز ہو گی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں فیصلے جلد ممکن ہو سکیں گے۔ سعودی عرب میں حال ہی میں نکالی گئی احتجاجی ریلیوں کے باعث ملک کی شاہی قیادت پر دباؤ رہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں کے لیے اصلاحات کرے۔ گزشتہ ماہ سعودی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک برس کے عرصے میں بلدیاتی اداروں کی تشکیل کے لیے پہلی مرتبہ انتخابات منعقد کرائے گی۔ شوریٰ کونسل ایک ایسی غیر منتخب پارلیمان ہے جس کے ارکان کا انتخاب بادشاہ خود کرتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||