 |  بھارتی فوجی |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گوپال شرما نے کہا ہے کہ پولیس نے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدت پسندوں کے خودکش حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کے ضمن میں پولیس نے تین باغیوں کو بھی حراست میں لیا ہے جن میں سے ایک کو سنیچر کے روز ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ گوپال شرما کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کے پونچھ ضلع کی ایک ٹیم نے مخبری کی بنا پر ان شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں شدت پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان کے نام احسان اللہ، محمد بشیر اور رشید ہیں اور تینوں پاکستانی شہری ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گوپال شرما نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ پونچھ کے علاقے سورانکوٹ میں لشکر طیبہ کے سینیئر کمانڈروں نے تیار کیا تھا۔ |