کشمیر: سات افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم سات مشتبہ شدت پسند ان کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا کہ جھڑپ فوج کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ انہیں پونچھ ضلح میں لائن آف کنٹرول سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ان شدت پسندوں کی موجودگی کا پہلے سے علم تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں ان کا کوئی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||