BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 February, 2004, 07:29 GMT 12:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی باڑ کا معاملہ عدالت میں
متنازعہ اسرائیلی باڑ
باڑ سے فلسطینیوں کی زندگی دوبھر
اسرائیل کی جانب سے غرب اردن میں نصب کی جانے والی متنازعہ باڑ کی قانونی حیثیت پر غور کرنے کے لئے یہ معاملہ پیر کے روز اسرائیل کی عدالتِ عظمیٰ میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ مقدمہ انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیموں نے عدالت میں پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ چونکہ یہ باڑ مقبوضہ علاقے پر تعمیر کی جا رہی ہے اس لئے باڑ کی حیثیت غیر قانونی ہے۔

اسرائیل کی سپریم کورٹ میں اس مقدمے کی سماعت ایسے وقت شروع ہو رہی ہے جب عالمی عدالت چند ہفتے بعد ہی اس بات پر غور کرنے والی ہے کہ آیا باڑ کی تعمیر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں؟

امریکہ اور فلسطینیوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کئے جانے کے تناظر میں اسرائیلی حکام نے اتوار کو یہ بیان دیا ہے کہ باڑ کی تعمیر کا مقام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

متنازعہ اسرائیلی باڑ
متنازعہ اسرائیلی باڑ

تاہم اسرائیل کا موقف یہ ہے کہ غرب اردن کی جانب سے اسرائیل پر حملہ آور ہونے والے خودکش بمباروں کو روکنے کے لئے باڑ کی تعمیر بہت ضروری ہے جبکہ فلسطینیوں کے مطابق باڑ کا مقصد ان کی سرزمین پر قبضہ کرنا اور فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیموں کا اصرار ہے کہ باڑ کو موجودہ جگہ کی بجائے غرب اردن سے ملنے والی اسرائیلی سرحد پر تعمیر کیا جائے۔

سات سو بیس کلومیٹر طویل باڑ کی تعمیر اس وقت غربِ اردن کے علاقے میں جا رہی ہے جس کے باعث ہزاروں فلسطینیوں کی زندگی دوبھر ہو گئی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر عدالت پٹیشن کے حق میں فیصلے سناتی ہے تو اس کے بعد ایک طویل قانون عمل شروع ہو سکتا ہے۔

ہیگ میں قائم انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس باڑ کی قانونی حیثیت پر تئیس فروری سے نظرثانی شروع کرے گی۔

اسرائیلی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ باڑ کی تعمیر میں کچھ تبدیلیوں کی جائیں گی۔ حکام نے کہا ہے کہ باڑ کی لمبائی کو ایک سو کلومیٹر کم کیا جا سکتا ہے اور طے شدہ پروگرام کے مطابق اب یہ باڑ یہودی آبادیوں کے گرد تعمیر نہیں کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد