BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 January, 2004, 11:03 GMT 16:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی وزیر: دورہ مؤخر
اسرائیلی وزیر زراعت
اسرائیلی وزیر یسرائیل کٹز کے بیان نے پاکستان اور اسرائیل کے مابین تعلقات سے متعلق ایک نئے تنازعے کو جنم دیا ہے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے کو آگاہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ مارچ میں ہونا ممکن نہیں ہے۔

ترجمان نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اسرائیلی وزیر کا مجوزہ دورہ اقوام متحدہ کے ادارے کے رکن کی حیثیت کے سے تھا اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

اس سے قبل ایک اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی وزیر زراعت کو مارچ میں پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار معاریو نے کہا کہ پاکستان اور اسرائیل کے مابین تعلقات میں گرمجوشی دیکھنے میں آرہی ہے۔

تاہم پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےاس بات کی تردید کر دی ہے۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ظفر عباس کے مطابق اس دورے کے لئے کسی نئی تاریخ کا تعین نہیں کہا گیا اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دورے کے التواء کا مقصد اسرائیلی وزیر کے دورے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی داخلی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور کمرشل دفاتر کھولنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے خفیہ رابطے ہوئے ہیں۔

’حالیہ روابط کا نقطۂ عروج مارچ میں دیکھنے میں آئے گا جب اسرائیل کے وزیر زراعت یزرائیل کٹز پاکستان کا دورہ کریں گے۔‘

اخبار کے مطابق یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

اسرائیلی وزیر کئی دن پہلے ہی اپنے مجوزہ دورہ پاکستان کی تصدیق کر چکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے کے ایک وفد کے رکن کے طور پر ہوگا۔

اخبار کے مطابق پاکستانی حکام بھی اسرائیلی وزیر کے مجوزہ دورے سے آگاہ ہیں۔

منگل کی صبح وائس آف اسرائیل ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ انہیں مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

’معاملے کو بہت مربوط طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہےاور یہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئے مفاہمت کی ایک مثال ہے۔ میں پاکستان جانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اسے ایک مثبت اقدام سمجھتا ہوں۔ میرے خیال میں یہ دونوں ملکوں کے مابین ابھرتے ہوئے روابط کے جال کی ایک کڑی ہے۔‘

اخبار کے مطابق پاکستان اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے مابین کئی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکہ اور یورپ میں ہوئیں اور فریقین نے باہمی تعلقات میں پیش رفت کے علاوہ اقتصادی شعبے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے امکان کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد