| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
یہودیوں کی آباد کاری جاری
اسرائیلی حکام نے مشرق وسطی میں قیام کے لیےامریکی نقشہ راہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں یہودیوں کے لیے تین سو نئے مکانات تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کی وزراتِ ہاوسنگ نے غرب اردن کے شمالی علاقے کارنی شومرون کی آبادی میں ایک سو ترتالیئس اور یروشلم کے شمال میں گیواتھ زیو کے علاقے میں ایک سو اسی مکانات کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے لیے ٹینڈر طلب کئے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ امن کے نقشہ راہ کے مطابق اسرائیل غرب اردن اور غزہ کے علاقے میں یہودیوں کی آبادکاری اور نئی بستیاں بسانے کا کام نہیں کر سکتا۔ فلسطینیوں کے مذاکرات کارِ اعلی صائب عریقات نے کہا ہے کہ یہودیوں کی آباد کاری اور اسرائیلیوں کی طرف سے غرب اردن میں بنائی جانے والی حفاظتی دیوار مشرقی وسطی میں امن قائم کرنے میں بڑی روکاوٹ ہیں۔ صائب عریقات نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرکے اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ اسرائیل امن کے نقشہ راہ پر عمل درآمد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نقشہ راہ کے مطابق اسرائیلی کو آباد کاری کا کام فوری طور پر روک دینا چاہیے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||