’امریکی دھوکہ دے رہے ہیں‘  | | جورج حیدر نے صدام حسین کو پناہ دینے کی پیش کش بھی کی تھی | |
آسٹریا کے دائیں باوز کے سیاست دان جورج حیدر نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا ہے کہ امریکی صدام حسین کی گرفتاری کے بارے میں دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جورج حیدر نے کہا کہ امریکیوں نے صدام حسین کے ہم شکل کو پکڑ کر یہ دعوی کر دیا ہے کہ انہوں نے اصلی صدام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدام حسین کے ہم شکل سے جو ڈی این اے اور لعاب کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان کی اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں ہے جب تک ان کے پاس اصلی صدام حسین کے لعاب اور ڈی این اے کے نمونے موجود نہ ہوں۔ حیدر نے اس سال فروری میں بغداد کا دورہ کیا تھا اور صدام حسین سے ملاقات کی تھی اس کے بعد انہوں نے صدام حسین کو اپنے گھر میں پناہ دینے کی دعوت دی تھی۔ |