BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 December, 2003, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: ’صدام حسین گاؤں‘ صدمے میں
سری لنکا کا گاؤں
سری لنکا میں ’صدام حسین گاؤں‘

ایک طرف تو سابق عراقی صدر صدام حسین کی گرفتاری پر کئی لوگ خوشیاں منا رہے ہیں تو دوسری طرف سری لنکا کا ایک گاؤں گہرے رنج و غم میں ڈوب گیا ہے۔

سری لنکا میں بیٹیکو لاؤ نامی شہر کے شمال میں مشرقی بندرگاہ پر واقع یہ گاؤں اپنی بقا اس شخص سے منسوب کرتا ہے جسے آج اپنے ہی ملک کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔

’صدام حسین گاؤں‘ کے مسلمان رہائشی صدمے کے عالم میں ہیں۔

سن انیس سو اٹھہتر میں یہ گاؤں ایک سیلابی طوفان کی نذر ہو گیا تھا لیکن پھر صدام حسین کی جانب سے مالی امداد سے یہ گاؤں دوبارہ تعمیر کرلیا گیا اور گاؤں کے لوگ یہ امداد نہیں بھولے ہیں۔

گاؤں کے ایک رہائشی عبدالجواد کا کہنا ہے ’جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو صدام نے ہمیں مالی امداد فراہم کی تھی تاکہ تباہ شدہ بستی کو دوبارہ بسایا جاسکے اور یہ انسانی ہمدردی کا اقدام تھا‘۔

’یہ گرفتاری امریکہ کی آمریت کی ایک اور مثال ہے۔ صدام حسین شدت پسند نہیں ہیں‘۔

اپریل میں صدام حکومت کے زوال کے بعد سے یہ گاؤں امریکہ کے خلاف نفرت کے جذبات رکھتا ہے۔

لیکن صدام کی گرفتاری کی خبر کئی افراد کے لئے برداشت کرنا مشکل تھا۔ گاؤں کے ایک اور فرد ابو حنیفہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس خبر پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ’ہم میں سے کچھ کا خیال تھا کہ یہ صدام کی گرفتاری کی تصاویر امریکہ کا ایک ڈرامہ تھا یا پھر اپنے ہی شکل جیسے ایک شخص کو امریکہ کے سامنے پیش کرنے کی صدام حسین کی اپنی ہی چال تھی‘۔

گاؤں کے دیگر افراد عراق میں امریکی پالیسی سے نالاں تھے۔

ایک اور شخص آر جعفری کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری ناقابل قبول ہے اور امریکہ اصل مسئلہ یعنی وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد