BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2003, 04:09 GMT 09:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں واضح کردار چاہئے: عنان
کوفی عنان
کوفی عنان عراق میں واضح کردار چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ عراق کے معاملے میں ادارے کا کردار بالکل واضح ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی گرفتاری نے عراقیوں کے لئے نئے آغاز کا موقع فراہم کیا ہے اور یہ کہ عبوری حکومت کا قیام سب سے بری ترجیح ہے۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس وقت منصفانہ انتخابات کا انعقاد درشوار ہو تاہم عبوری حکومت سازی کا عمل شفاف ہونا چاہئے اور تمام فریقین کو اس میں شامل کرنا چاہئے۔

کوفی عنان عراق کے مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے عراق کو چھوڑا نہیں ہے بلکہ وہ باہر سے جو کچھ کر سکتا ہے وہ کر رہا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جاکر اپنے کردار ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے کردار کا تعین واضح طور پر کیا جائے۔

سلامتی کونسل کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی عبوری وزیر خارجہ ہوشیار زیباری اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ عراق میں اپنی سرگرمیاں شروع کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ سے اپنے معاملات کو عراق میں اپنے مؤثر کردار کی راہ میں رکاوٹ نہ بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبرص یا اردن میں بیٹھ کر عراقی عوام کی حالت کو نہیں سدھارا جا سکتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد