| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام کو مرنا چاہئے: بش
امریکی صدر جارج بش نے امریکی ٹیلی ویژن چینل اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدام حسین کو اپنے جرائم کی انتہائی یا حتمی سزا ملنی چاہئے۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صدام حسین کو موت آئے۔ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد پہلی بار امریکی صدر نے ان کے بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ بش نے کہا کہ وہ ایک اذیت پسند، قاتل اور قابل نفرت جابر ہیں۔ صدر بش نے کہا کہ صدام پر عراقیوں کو ہی مقدمہ چلانا چاہئے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ اس کی صورت کیا ہوگی۔ صدر بش کے تازہ بیان سے اقوام متحدہ اور یورپ کے ساتھ صدام کے معاملے پر خلیج پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ دونوں سزائے موت کے خلاف ہیں۔ عراقی صدر کی گرفتاری کے فوراً صدر بش نے اپنے ردعمل میں سزا سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||