| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق: کار بم حملے میں سترہ ہلاک
بغداد سے مغرب میں واقع خالدیہ شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر کار بم دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خالدیہ شہر میں کار بم حملے کا نشانہ بننے والے پولیس اسٹیشن سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دے رہے تھے اور ایمبولینسز اور امدائی کارروائی کرنے والے اداروں کی گاڑیاں پولیس اسٹیشن کی طرف جارہیں تھیں۔ ایک اطلاع کے مطابق اس دھماکے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بیس بتائی جا رہی ہے۔ ان میں سے کئی زخمیوں کی حالت بہت تشویش ناک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے زیادہ تعداد عراقی پولیس اہلکاروں کی ہے۔ امریکی فوج نے بھی علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور امریکی فوجی حکام کے مطابق کوئی اتحادی فوجی حملہ میں ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ یہ بم حملہ امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے عراقی عناصر کے خلاف ہونے والی تازہ ترین مسلح کارروائی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والے عراقیوں کے خلاف ایک ہی رروز ہونے والے دو کار حملوں میں ایک درجن سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||