بھارت: مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہSHUREAH NIYAZI
انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں تین دن سے مسلسل جاری بارش کے نتیجے میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ستنا ضلعے میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گيا ہے۔ ریاست کے تمام 51 اضلاع میں امدادی مراکز کھولے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSHUREH NIYAZI
دارالحکومت بھوپال سمیت تقریبا نصف مدھیہ پردیش میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
بھوپال میں سنیچر کی رات سے ہونے والی مسلسل بارش نے صورت حال کو مزید خراب کر دیا ہے اور وہاں چار لوگوں مارے گئے ہیں۔ بہت رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور کئی مقامات پر پانچ فٹ سیل رواں ہے۔

،تصویر کا ذریعہSHUREH NIYAZI
محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
شدید بارش کے سبب ریاست سے گزرنے والے دریا نرمدا، پاروتی، چمبل اور کین میں طغیانی ہے۔

،تصویر کا ذریعہshureh niyazi
بندیل کھنڈ علاقے کے پانچ اضلاع ساگر، چھتر پور، ٹیکم گڑھ، پننا، اور دموہ میں حالات ایسے ہی ہیں جیسے وہاں بادل پھٹ گئے ہوں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہاں تین دنوں میں اوسطاً 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جو گذشتہ ہفتے تک خشک سالی کا سامنا کر رہے تھے اور اب حالات یہ ہے کہ لوگ بارش سے بے حال ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSHUREH NIYAZI
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا: ’حکومت بھوپال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے کے پیکٹ فراہم کرا رہی ہے۔ ستنا میں سیلاب میں پھنسے 4000 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہshurah niyazi
انھوں نے کہا کہ حکومت سیلاب کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور 51 اضلاع میں امدادی مرکز کھولے گئے ہیں۔







