’تربوز آپ کو جواب نہیں دے گا!‘

چند سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی یہ بات واضح کر دی کہ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے کی روایت محض چین کا ہی خاصہ نہیں ہے کہ بلکہ دنیا بھر میں لوگ ایسے ہی تربوز پسند کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہSINA WIEBO

،تصویر کا کیپشنچند سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی یہ بات واضح کر دی کہ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے کی روایت محض چین کا ہی خاصہ نہیں ہے کہ بلکہ دنیا بھر میں لوگ ایسے ہی تربوز پسند کرتے ہیں

تربوز گرمیوں کی ایک مرغوب غذا ہے۔ لیکن آپ یہ کیسے جان پائیں گے کہ اندر سے بہترین پکا ہوا اور لال ہے؟

ایک خیال یہ بھی ہے کہ اگر آپ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھیں تو اس میں سے آنے والی مخصوص آواز یہ بتائے گی کہ یہ کھانے کے قابل ہے یا نہیں۔

اس نظریے سے آن لائن ایک بحث چھڑ گئی ہے کہ کون لوگ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے والوں میں شامل ہیں۔

ہزاروں لوگوں نے چین کی مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ پر اس گفتگو میں حصہ لیا جو ہزاروں میل دور اٹلی میں ہونے والے ایک واقعے سے چھڑی تھی۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک چینی باشندے نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اٹلی کی سپر مارکیٹ میں لگے ایک بورڈ پر گاہکوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تربوزوں کو ٹھوک بجاکر نہ دیکھیں۔ یہ بورڈ تربوزوں سے بھری ایک ریڑھی میں لگا تھا۔

بورڈ پر لکھا تھا ’برائے مہربانی تربوزوں کو ٹھوک بجا کر نہ سنیں یہ آپ کو جواب نہیں دیں گے۔‘

یہ واضح نہیں ہے کہ سپر مارکیٹ نے یہ پیغام چینی باشندوں کے لیے لکھا تھا یا نہیں۔تاہم بعض چینیوں نے اسے خود پر حملے کے طور پر لیا ہے کیونکہ یہ ان کا منفرد انداز ہے۔

کئی لوگوں نے تربوز کا جواب سنتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں

،تصویر کا ذریعہSINA WIEBO

،تصویر کا کیپشنکئی لوگوں نے تربوز کا جواب سنتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں

یہ تصویر سوشل میڈیا پر متعدد بار شیئر کی گئی جبکہ چین کے میڈیا میں بعض جگہ یہ بھی رپورٹ ہوا کہ یہ بالخصوص چینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے لکھا گیا۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی یہ بات واضح کر دی کہ تربوز کو ٹھوک بجا کر دیکھنے کی روایت محض چین کا ہی خاصہ نہیں ہے کہ بلکہ دنیا بھر میں لوگ ایسے ہی تربوز پسند کرتے ہیں۔

اس کے بعد اس سائن بورڈ پر لطیفے بننے لگے۔ کئی لوگوں نے تربوز کا جواب سنتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

چین میں سماجی رابطوں کی سائٹ کے صارفین چاہیے ہیں کہ چینی میڈیا کی ساکھ بھی بحال کی جائے جو اکثر سوشل میڈیا کی پوسٹس کو سچی خبر بنا کر پیش کر دیتا ہے۔ اب آن لائن صارفین اپنی بہتر معلومات بانٹنا چاہتے ہیں بالخصوص تربوز کے معاملے میں۔

کئی یہ بتانا چاہیے ہیں کہ تربوز ٹھوک بجا کر دیکھنے کا فن انھیں والدین سے ورثے میں ملا ہے۔

چین میں سماجی رابطوں کی سائٹ کے صارفین چاہیے ہیں کہ چینی میڈیا کی ساکھ بھی بحال کی جائے جو اکثر سوشل میڈیا کی پوسٹس کو سچی خبر بنا کر پیش کر دیتا ہے

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنچین میں سماجی رابطوں کی سائٹ کے صارفین چاہیے ہیں کہ چینی میڈیا کی ساکھ بھی بحال کی جائے جو اکثر سوشل میڈیا کی پوسٹس کو سچی خبر بنا کر پیش کر دیتا ہے

اچھا پھل خریدنے کے لیے کوئی گارنٹی نہیں ہے لیکن کسی بھی بین الاقوامی سفارتی کشیدگی کے واقعے سے بچنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال کر لیں جن سے آپ اچھا تربوز خرید سکتے ہیں۔

  • تربوز کا وزن دیکھیں کیونکہ جتنا بھاری ہوگا اتنا اچھا ہوگا
  • یہ مضبوط ہونا چاہیے اگر یہ دبانے پر واپس آ جاتا ہے تو یہ کھانے کے لیے تیار ہے
  • اس پر بنے نشانات کو غور سے دیکھیں۔ اس کے ایک سرے پر پیلے رنگ کا دھبہ بتاتا ہے کہ یہ پک چکا ہے

اور اگر یہ سب طریقے ناکام ہو جاتے ہیں تو یقیناً آپ اسے ٹھوک بجا کر اس جواب کا انتظار کر سکتے ہیں۔