تین افراد کے شکار کے بعد 13 شیر پنجرے میں بند

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا کی ریاست گجرات میں محکمۂ جنگلات کے حکام نے شیروں کے حملے میں ایک نوجوان سمیت تین افراد کی موت کے بعد 13 شیروں کو جنگل سے پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملے کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔
گجرات کے جنگلات کے چیف فورسٹ جے اے خان کے مطابق ان شیروں کو مک کے مشرقی حصے سے پکڑا گیا۔
انھوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’جن شیروں نے لوگوں پر حملہ کیا ہے، ان کی جانچ کی جائے گی، باقی شیروں کو بعد میں جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ان شیروں کے پاخانوں کا تجزیہ کر کے اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ کن شیروں نے لوگوں پر حملہ کیا ہے۔
شیروں نے گذشتہ جمعہ کو عام کے باغ کے پاس بنے اپنے گھر کے باہر سو رہے ایک 14 سال کے نوجوانوں پر حملہ کر دیا تھا۔ کشور کو بچانے کی کوشش میں ان كے والد بھی زخمی ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اپریل میں شیروں نے کھیت میں سوتی ہوئی ایک 50 برس کی خاتون کی جان لے لی تھی اور ایک ماہ پہلے ایک سال 60 سال کے شخص کا شکار کیا تھا۔
گجرات کے جنگلوں میں 500 سے زیادہ شیر ہیں۔







