افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

افغانستان کی خفیہ ایجنسی دی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے صدر اشرف غنی کے ساتھ پالیسی اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
اس بات کا اعلان جمعرات کو رحمت اللہ نبیل کے دفتر سے میڈیا کو جاری کیے جانے والے ایک خط میں کیا گیا۔
بی بی سی افغان سروس کے داؤد عظمی کے مطابق رحمت اللہ نبیل نے صدر اشرف غنی کو لکھے جانے والے خط میں کہا ’ان پر آپ (افغان صدر) کی جانب سے اس عہدے کو چھوڑنے کا بے انتہا دباؤ ہے اور میں حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرتا ہوں۔‘
رحمت اللہ نبیل نے صدر اشرف غنی کو لکھے جانے والے خط میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ حکومت کی چند پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رحمت اللہ نبیل گذشتہ پانچ برس سے این ڈی ایس کے سربراہ تھے۔
اطلاعات کے مطابق رحمت اللہ نبیل کو صدر اشرف غنی کی پاکستان کے بارے میں پالیسیوں سے اختلاف تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خبر رساں ادارے روئیٹز کے مطابق رحمت اللہ نبیل نے صدر اشرف غنی کو لکھے جانے والے خط میں کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران صدر اشرف غنی کی جانب سے ان پر عائد کی جانے والے پابندیاں ناقابلِ قبول ہیں۔
واضح رہے کہ رحمت اللہ نبیل کا استعفی طالبان کی جانب سے حالیہ مہینوں کے دوران قندوز شہر پر قبضے اور منگل کو قندھار کے ہوائی اڈے پر طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سے کم 46 افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔







