’منیٰ واقعے میں 464 ایرانی ہلاک ہوئے‘

،تصویر کا ذریعہSaudi Civil Defence Directorate
ایران کا دعویٰ ہے کہ دورانِ حج منیٰ میں بھگدڑ میں اس کے 464 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے ہلاک ہونے والے حجاج کی تعداد 140 سے زائد بتائی گئی تھی۔
’سعودی عرب واقعے کی ذمہ داری قبول کرے اور معافی مانگے‘’سعودی عرب واقعے کی ذمہ داری قبول کرے اور معافی مانگے‘
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ انھیں اپنے لاپتہ شہریوں کے زندہ مل جانے کی کوئی امید نہیں ہے۔
ادھر سعودی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 23 ستمبر کو پیش آنے والے منیٰ واقعے میں کل 769 حجاج ہلاک ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAP
یہ مسلمانوں کے سالانہ طور پر ہونے والے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں گذشتہ 25 سال کے دوران پیش آنے والا سب سے بڑا سانحہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سعودی حکومت کو سکیورٹی انتظامات اور ہلاکتوں کی تعداد کم بتانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم سعودی حکام نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ ایران اس حادثے پر سیاست کر رہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ عادل الجبير نے کہا کہ ایران سعودی عرب کے شاہ سلیمان کی طرف سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے شروع کی گئی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے۔







