چین: بچوں کو دولت مند بننے کی ترغیب

کچھ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے دولت حاصل کرنے کو ہی کامیابی سمجھیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکچھ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے دولت حاصل کرنے کو ہی کامیابی سمجھیں

اطلاعات کے مطابق چین میں کچھ والدین اپنے بچوں کو بڑے ہو کر دولت حاصل کرنے کی طرف راغب کرنے کے لیے مال و دولت کی جھلکیاں دکھا رہے ہیں۔

اخبار <link type="page"><caption> چین یوتھ ڈیلی</caption><url href="http://picture.youth.cn/qtdb/201505/t20150531_6699256.htm" platform="highweb"/></link> کی ایک رپورٹ کے مطابق 300 سے زائد والدین اپنے بچوں کو چنگ یوان شہر میں ایک عالیشان گھر کا دورہ کرانے گئے تاکہ ان کے بچے بڑے ہو کر امیر بننے کی کوشش کریں۔

چین میں یکم جون کو ’چلڈرن ڈے‘ یعنی بچوں کا دن منایا جاتا ہے اور کئی والدین اپنے بچوں کو چھٹی کے دن عجائب گھر یا پارکوں میں لے کر جاتے ہیں۔ لیکن بعض والدین نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ’دولت کا سبق‘ دینا زیادہ پسند کریں گے۔

جس عالیشان گھر وہ اپنے بچوں کو لے کر گئے اس کی قیمت ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کے قریب ہے اور اس میں ایک سوئمنگ پول بھی ہے۔

ایک والد نے اپنے بچے سے کہا کہ دولت چین کی اعلیٰ سماجی حیثیت کو ظاہر کرتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ یہ بات چھوٹی عمر ہی میں سیکھ جائے۔

لیکن چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ سینا ویبو کے صارفین کو یہ خیال ہضم نہیں ہوا۔ ایک شخص نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ’’بیمار معاشرے‘‘ کے اثرات ہیں جس کی اقدار بگڑ گئی ہوں۔‘

ایک اور نے لکھا: ’جب آپ بڑے ہوں گے تو میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو پتہ ہوگا کہ دولت سے خوشی نہیں ملتی۔

ایک شخص نے اس سے زیادہ فلسفیانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا: ’دولت پیسہ نہیں ہے۔ دولت مند اس انسان کو کہتے ہیں جو ذہین، ہنر مند، جذبات کی قدر کرنے والا اور محبت کرنے والا ہوتا ہے۔‘