سورت میں ٹیوشن سینٹر میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 23، عمارت کا مالک گرفتار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا کی مغربی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پولیس نے اس عمارت کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے جس میں آتشزدگی سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہلاک شدگان میں بیشتر اس عمارت میں واقع ایک ٹیوشن سینٹر میں موجود طلبا تھے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے یہ عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس نے عمارت کی اوپر والی دو منزلیں بغیر اجازت کے تعمیر کی تھیں۔
جب آگ لگی تو طلبا حصولِ تعلیم میں مصروف تھے اور سیڑھیوں کے آگ کی لپیٹ میں آنے اور عمارت کی کھڑکیوں سے کالا دھواں نکلنے کے بعد طلبا کو چھلانگیں لگاتے اور گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی تاہم حکام کا کہنا ہے آگ کلاس روم کے چھت میں استعمال کیے گئے مواد کی وجہ سے پھیلی۔
زخمی ہونے والے کم از کم 20 طلبا کا گجرات کے ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
مقامی فائر آفیسر دیپک سپتھالے کے مطابق آگ لگنے اور عمارت سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے طلبا نے اپنی زندگیاں کھو دیں۔‘
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مرنے والے تمام افراد کی عمریں 20 برس سے کم تھیں اور زیادہ تر طلبا سیڑھیوں کے قریب لگی آگ کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے رپانی کے ترجمان کے مطابق معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جس کی رپورٹ تین دن میں متوقع ہے۔
یہ انڈیا میں ہونے والی خوفناک آتشزدگیوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل فروری میں دلی کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔









