انڈیا میں پرانے نوٹوں پر پابندی کے بعد جاری نئے نوٹ نیپال نے بند کیوں کر دیے؟

انڈین نوٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈین نوٹ

انڈیا میں پرانے نوٹوں پر پابندی کے بعد جاری ہونے والے نئے دو ہزار، پانچ سو اور ود سو کے نوٹ اب نیپال میں استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔ انڈیا میں 2016میں نوٹوں پرپابندی کے عمل کے بعد دو ہزار، پانچ سو، دو سو اور پچاس کے نئے نوٹ جاری کیے تھے۔

مودی حکومت کی جناب سے سنہ 2016میں پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے نوٹ بند کیے جانے کے بعد دو ہزار، پانچ سو، دو سو ، سو اور پچاس روپیے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس عمل کے دو برس بعد نیپال نے ان میں سے دو ہزارن پانچ سو اور دو سو کے نوٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیپال کی دارالحکومت میں موجود بی بی سی ہندی کے ریڈیو ایڈیٹر راجیش جوشی نے بتایا کہ ’سرکاری ترجمان گوکل باسکوٹا کا کہنا ہے کہ دو ہزار، پانچ سو اور دو سو روپے کے انڈین نوٹوں کو رکھنا، ان کے بدلے کوئی اشیاء خریدنا یا انہیں نیپال کے اندر لانا غیر قانونی ہے۔‘

انڈین کرنسی

،تصویر کا ذریعہReuters

انہوں نے بتایا کہ انڈیا میں پرانے نوٹوں پر پابندی کے عمل کے بعد سے ہی یہ مسئلہ موضوع بحث ہے۔

دو برس بعد کیوں اٹھا یہ سوال

انڈین کرنسی نیپال میں آسانی سے چلتی تھی۔ نیپال کے متعدد مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب بھی انڈیا کے پرانے ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے کئی نوٹ ہیں، جنہیں واپس نہیں لیا گیا ہے۔

نیپال کے وفاقی بینک نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کے پاس انڈیا کے آٹھ کروڑ مالیت کے پرانے نوٹ اب بھی ہیں۔ پرانی انڈین کرنسی کے مسئلے پر نیپال انڈیا سے ناراض بھی رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین کرنسی

،تصویر کا ذریعہAFP

نیپال کے فارین ایکسچینج مینیجمینٹ محکمے کے ایکزیکیوٹو ڈائریکٹڑ بھیشمراج دنگانا نے ستمبر 2018 میں کہا تھا کہ بھارت اپنے پرانے نوٹوں کو آخر کیوں نہیں بدلتا۔

راجیش جوشی نے بتایا کہ یہ موضوع تب بھی اٹھایا گیا جب انڈین وزیر اعظم نریندر مودی جنکپوردھام کی زیارت کرنے گئے تھے۔ تب نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بھی ان سے اس مسئلے کا ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس وجہ سے نیپال بھارت سے ناراض رہا۔ شاید اسی وجہ سے نیپال کی حکومت نے انڈیا کے نئے نوٹوں کو اپنے ہاں غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

تاہم نیپال کی حکومت نے دو ہزار، پانچ سو اور دو سو روپےکے نئے نوٹوں کے علاوہ کسی اور نوٹ کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔

انڈین کرنسی

،تصویر کا ذریعہReuters

راجیش جوشی یہ بھی کہتے ہیں کہ اس مسئلے کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات ماثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ جب یہ فیصلہ لیا گیا ہوگا تب انڈین حکومت یا نیپال میں موجود انڈین سفیر کو اندازہ رہا ہوگا کہ اس طرح کا اعلان کیا جانے والا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوٹوں پر ناراضی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیگر متعدد موضوعات پر بات چیت بھی چلتی رہی ہے۔