افغانستان میں بی بی سی کے نامہ نگار احمد شاہ ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں میڈیا پر ہونے والے حملے میں میں بی بی سی کے نامہ نگار احمد شاہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
احمد شاہ ایک سال سے زائد عرصے سے بی بی سی کی افغان سروس کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
بی بی سی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر جیمی ایگنس نے ایک بیان میں کہا کہ احمد شاہ ایک ’قابلِ احترام اور مقبول‘ صحافی تھے۔
اسی بارے میں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ایک المناک نقصان ہے اور میں احمد شاہ کے خاندان، دوستوں بی بی سی افغان کی پوری ٹیم سے تعزیت کرتا ہوں۔‘
’ہم اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کی مدد کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔‘
خوشت کے پولیس سربراہ عبدالحنان نے بی بی سی افغان کو بتایا کہ احمد شاہ کو نامعلوم شخص نے گولی ماری۔ پولیس قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مقامی افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ احمد شاہ اپنے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پیر کو افغانستان میں دو اور حملے کیے گئے۔ کابل میں بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک ہوئے جن میں آٹھ صحافی اور چار پولیس اہلکار شامل تھے۔ اس حملے میں 45 افراد زخمی ہوئے۔
قندھار میں ہونے والے خودکش حملے میں سکول کے 11 طلبا مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
گذشتہ برس رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز افغانستان کو صحافیوں کے لیے تیسرا سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔
گذشتہ برس جون میں افغان سروس کا ڈائیور محمد نذیر بھی ایک بم حملے میں مارا گیا تھا۔
اس حملے میں 400 افراد زخمی اور 150 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔











