پیسے لے کر ریپ کیس واپس لینے کے لیے والدین کا لڑکی پر دباؤ

،تصویر کا ذریعہShib Shankar Chatterjee
انڈیا کے دارالحکومت دلی میں ریپ ہونے والی لڑکی نے شکایت کی ہے کہ اس کے والدین ایک ملزم سے پیسے لینے کے بعد بیان بدلنے کے لیے اُس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر اُس کی والدہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اُس کے والد مفرور ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے مبینہ طور ملزم سے لیے گئے پانچ لاکھ روپے بھی پولیس کو جمع کروائے ہیں جو اُس کے مطابق ریپ کرنے والے مبینہ ملزم نے اُس کے والدین کو دیے تھے۔
اس بارے میں مزید جانیے
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے شکایت کی تھی کہ اُس کے والدین ملزمان سے رقم لینے کے بعد اُس پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کو مجرمانہ اقدام کرنے اور غلط شواہد دینے کے لیے دھمکانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کو گذشتہ سال اگست میں دو افراد نے اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر متعدد بار گینگ ریپ کیا تھا۔ ریپ کے اس مقدمے میں نامزد دو ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈیا میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے اور سنہ دو ہزار سترہ میں دلی میں یومیہ ریپ کے پانچ مقدمات درج ہوتے ہیں۔









