انڈیا کے ’ریپ گرو‘ کے شاہانہ محلات: تصاویر

انڈیا کے گرو گرمیت رام رحیم کے محلات جہاں وہ مغلیہ شہنشاہوں کی سی شان و شوکت سے رہتے تھے۔ وہ آج کل ریپ کے جرم میں جیل میں ہیں۔

Welcome sign of the 'Dera Sacha Sauda' ashram

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین ریاست ہریانہ کے قصبے سرسا میں ڈیرہ سچا سودا کا مرکزی دروازہ جہاں سے لاکھوں لوگ گرو گرمیت رام رحیم کے دیدار کے لیے آتے تھے۔ یہ ڈیرہ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔
Villas in the resort resemble famous buildings

،تصویر کا ذریعہManoj Dhaka

،تصویر کا کیپشنڈیرے کے اندر میجک ریزورٹ جہاں مشہور ایفل ٹاور اور تاج محل جیسی مشہور عمارتوں کی نقلیں بنائی گئی ہیں۔ اس ریزورٹ میں ’فائیو سٹار‘ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
An electric car

،تصویر کا ذریعہManoj Dhaka

،تصویر کا کیپشنکشتی نما الیکٹرک کار جو ریزورٹ کے اندر تین ریستورانوں تک جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ان ریستورانوں کے نام ٹائم اینڈ ٹائم، سرسوں اور راجواڑے ٹھاٹ ہیں۔
MSG Glorious International School

،تصویر کا ذریعہManoj Dhaka

،تصویر کا کیپشنیہاں ایک سکول بھی ہے جس کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اس کے بانی گرو گرمیت ہیں۔
A tunnel-like entrance to Singh's mansion

،تصویر کا ذریعہManoj Dhaka

،تصویر کا کیپشنگرو کے محل کا راستہ جو ایک ’گپھا‘ یا غار سے ملتا جلتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے اسی محل میں اپنی متعدد پیروکار خواتین کو ریپ کیا تھا۔ وہ آج کل جیل میں اس جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
Khel gaon or "play village"

،تصویر کا ذریعہManoj Dhaka

،تصویر کا کیپشن’سپورٹس ولیج،‘ گرو کی ویب سائٹ کے مطابق جس کا مقصد انڈیا کے لیے اولمپک کھیلوں میں متعدد طلائی تمغے جیتنا تھا۔
Followers outside the "Dera Sacha Sauda" ashram in Sirsa

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبائیں سے دائیں: فرقے کے بانی شہنشاہ مستانہ، دوسرے گرو شاہ ستنام سنگھ اور حالیہ گرو گرمیت رام رحیم سنگھ۔