نیپال: زلزلے سے متاثرہ بدھ خانقاہ عوام کے لیے کھول دی گئی

،تصویر کا ذریعہAFP
نیپال میں حکام نے سنہ 2015 کے زلزلے میں متاثر ہونے والے گوتم بدھ کی مقدس یادگار بدھ ناتھ کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا۔
نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں اس مشہور یادگار کو جھنڈیوں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا اور یادگار دوبارہ کھولنے کی تقریب میں بدھ بخشوؤں نے دعا کی اور آگر بنتیاں جلائیں۔
نیپال کے وزیراعظم نے اس کو پرمسرت موقع قرار دیا۔
سنہ 2015 کے زلزلے سے اس سفید گمبند نما مقدس مقام پر میں دراڑیں آ گئی تھی۔
نیپال میں زلزلے کے سبب آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور زلزلے کے بعد آنے والے افٹر شاکس سے بھی بہت تباہی ہوئی تھی۔
بدھ مت کی اس مقدس یادگار کا تعمیراتی کام مئی 2015 میں شروع ہوا تھا اور اس کی تعمیرات میں 21 لاکھ ڈالر کی رقم خرچ ہوئی ہے اور 30 کلو سے زیادہ سونا استعمال کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہReuters
مقدس مقام کی تعمیرات میں سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیے گئے اور اس کے لیے رقم بدھ مت کے گروہوں اور رضا کاروں نے جمع کی ہے۔
حکومت نے زلزلہ سے متاثر مذہبی مقام کے سست تعمیراتی کام پر تنقید کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
منگل کو نیپال کے وزیراعظم نے بدھ مت کی عبادت گاہ کو دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی۔
انھوں نے کہا کہ 'یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔'

،تصویر کا ذریعہReuters
وزیراعظم نے کہا کہ 'زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اب تک جو کام ہوا ہے اُس لحاظ سے بدھ ناتھ کی تعمیرِ نو بہت حوصلہ افزا ہے۔'
نیپال کی کٹھمنڈو وادی میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے زلزلے سے متاثرہ کئی ثقافتی ورثے تعمیرِ نو کے بعد دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔







