اگر بینک نہیں جانا تو پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ کا اور کیا ہو سکتا ہے؟

کرنسی نوٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

انڈیا میں حکومت نے کالے دھن کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کر دیے ہیں اور اب ان نوٹوں کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان نوٹوں کو بینکوں کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن آپ ذمہ داری شہری بننے پر تیار نہیں ہوتے تو ان نوٹوں کے استعمال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں چند تجاویز دی ہیں۔

ٹوائلٹ پیپر

کرنسی نوٹ

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@DILLIDURAST

اب چونکہ ان کو کرنسی نوٹوں کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے تو انھیں ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مشک جیسی خوشبو والے ان پرانے نوٹوں کو اپنے جسم پر استعمال کر سکتے ہیں، ان کی خوشبو رہ جائے۔ تو آپ ان نوٹوں کو اپنی ذمہ داری پر جسم کے کسی بھی حصے پر استعمال کر سکتے ہیں۔

کھانے کی ہلکی پھلکی اشیا

کرنسی نوٹ

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@MOHAMMADKAIF

پلاسٹک کو چھوڑیں اب شہر میں اس کا متبادل دستیاب ہے۔

اب ان نوٹوں کو مونگ پھلی سے لے کر سموسے تک کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر کے ایک صارف کے مطابق یہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کا مستقبل ہے اور اس کے ساتھ انھوں نے یہ تصویر بھی پوسٹ کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ اس میں سے کھانے کے بعد اس سے اپنی ہاتھ پر لگی چکناہٹ کو بھی صاف کیا جا سکتا ہے۔

'مناپلی' میں استعمال ہونے والی رقم

کرنسی نوٹ

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@NISHANT_M_PATEL

مشہور کھیل مناپلی کو بچے مناپلی کرنسی سے کھیلتے ہیں تو اب اس کھیل کو اصل کیش سے کھیلیں۔ اس کھیل میں جب آپ گو کو پاس کریں تو پانچ سو روپے حاصل کریں اوراس دن کا آپ نے ہمیشہ سے خواب دیکھا ہو گا۔

اگر آپ اوپر دی گئی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتے تو اب بھی اپنے کرنسی نوٹوں کو پھینکیں مت۔

کرنسی نوٹ

،تصویر کا ذریعہTWITTER/@SIRISHANTSHARMA

ٹوئٹر پر ایک صارف نے کرنسی نوٹوں کو جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کرنے کی رائے دیتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ غذائیت: بے قیمت

لیکن اس کے ساتھ واضح اور حقیقی مشورہ یہ ہے کہ جن کے پاس پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ ہیں وہ انھیں بینکوں سے تبدیل کرا سکتے ہیں اور یہ سہولت دس نومبر سے تیس دسمبر تک دستیاب رہے گی۔

اس کے علاوہ جمعہ گیارہ نومبر تک ہسپتال ان نوٹوں کو قبول کریں گے جبکہ اس تاریخ تک یہ ایئرپورٹس اور ریلوے سٹیشن پر صرف ٹکٹ خریدنے کے لیے بھی یہ قابل استعمال ہوں گے۔