قاضی، نواز:مل کر جہدوجہد کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ ن کےسربراہ میاں نواز شریف اور امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں ایک ساتھ مل کر جدوجہد کریں گی۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بدھ کو اسلام آبادمیں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے سب کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میاں نواز شریف قاضی حسین احمد سے ملاقات کے لیے سترہ برس کے بعد جماعت اسلامی کے ہیڈکواٹرمنصورہ پہنچے تو ان کی ہمراہ ان کی جماعت کے رہنما راجہ ظفرالحق، پرویزرشید اور غوث علی شاہ بھی تھے۔ دونوں قائدین نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ نواز شریف کہا کہ وہ مفاہمت کے کسی بیک ڈور چینل پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ دور کے تمام اقدامات واپس ہونے چاہیں اور عدلیہ دو نومبر دو ہزار سات کی پوزیشن پر بحال ہونی چاہیے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ موبائل عدالتوں کاقیام وکلاء کی لانگ مارچ روکنا اسے سبوتاژ کرنا اور لوگوں پر ظلم ڈھانا ہے لیکن وہ اس سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل عدالتوں کے قیام کا یہ مقصد ایک اندھے کو بھی نظر آتا ہے اور ان کا مقصد غریب کو انصاف فراہم کرنا نہیں ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ جب قومی اسمبلی کا اجلاس ان سیشن ہے تو پھر یہ قانون پارلیمان سے لایا جاتا اور جب نیت ٹھیک نہ ہو تو پھر چور دروازے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس صدارتی آرڈیننس کا بھی وہ ہی حشر ہوگا جیسا کہ صدر مشرف کا ہوا تھا۔انہوں نے بھی خود کو پانچ برس کے لیے منتخب کرایا تھا پھر وہ کہاں گئے سب نے دیکھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن لمحات ہیں پوری قوم کو سڑک پر نکلنا ہوگا دوسری صورت میں ہم ایک ایسی پارلیمان چھوڑ جائیں گے جس کا ریموٹ کنٹرول ایوان صدر میں ہوگا اور ایوان صدر کو باہر سے کنٹرول کیا جارہا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف سے ملاقات میں موجودہ حالات پر حکمت عملی بنانے کے لیے آپس میں صلاح و مشورہ کیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ دنوں جماعتیں مل کر عوامی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آئینی بحران پیدا کی بنیادی وجہ نام نہاد قومی مفاہمتی آرڈیننس ہے جس کے نتیجے میں ایک ناجائز حکومت برسراقتدار آئی ہے۔ | اسی بارے میں وزیر اعلیٰ رئیسانی اور شہباز ملاقات 02 March, 2009 | پاکستان کسی سے اتحاد نہیں ہو گا: پرویز01 November, 2008 | پاکستان ملک گیر دھرنے کی کال پر ریلیاں27 February, 2009 | پاکستان اسمبلی کے اجلاس میں ہاتھا پائی28 February, 2009 | پاکستان گورنر راج:سپریم کورٹ میں چیلنج28 February, 2009 | پاکستان شریف برادران، نااہلی افسوسناک02 March, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||