معاہدہ کامیاب ہوگا:صوفی محمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کالعدم تحریک نفاذ شریعتِ محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ سوات کے طالبان مقامی انتظامیہ کے کاموں میں مداخلت سے گریز کریں، وادی میں مسلح کارروائیاں اور گشت کرنا بند کردیں جبکہ حکومت کو بھی فوج کو سکولوں اور آبادی سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کردینا چاہیے۔ سوات کے صدر مقام مینگورہ میں پیر کے روز ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صوفی محمد نے کہا کہ امن معاہدہ کو کامیاب بنانے کےلیے ضروری ہے کہ فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں اور معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں حالات معمول پر آنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن انہیں یقین ہے کہ امن معاہدہ ضرور کامیاب ہوگا۔ اس سے قبل تحریک نفاذ شریعتِ محمدی کے ترجمان امیر عزت خان نے سوات میں امن کے قیام کےلیے اپنی دس شرائط پیش کیں اور حکومت اور مقامی طالبان پر زور دیا کہ وہ ان شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوج کو سکولوں، مساجد اور ہسپتالوں سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کردے اور علاقے میں تمام روکاوٹوں کو دور کردینا چاہیے تاکہ عوام کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے طالبان کو وادی میں مسلح کارروائیاں اور گشت کرنا بند کردینا چاہیے جبکہ سرکاری گاڑیوں میں منتقل کئے جانے والے فوجی اہلکاروں کی آمد ورفت میں بھی کسی قسم کی روکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت اور طالبان کی طرف سے ایک دوسرے کے قید یا یرغمال بنائے جانے والے افراد کو بھی فوری طورپر رہا کردینا چاہیے جبکہ جن پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان کو بھی بحال کردیا جائے۔ امیر عزت خان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کی وجہ سے سوات سے منتقل ہونے والے خاندانوں کو فوری طورپر اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہیے کیونکہ ان کے مطابق سوات میں روز بروز صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی کی وجہ سے جن لوگوں کے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خاندانوں کو فوری طورپر معاوضہ دے اور اس سلسلے میں وزیراعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی کی طرف سے کئے گئے اعلان پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ | اسی بارے میں نیا سوات: ایک سال بعد سوات میں کیا دیکھا20 February, 2009 | پاکستان سوات معاہدے پر امریکہ کو پریشانی20 February, 2009 | پاکستان سوات: حکومت کا اعلانِ جنگ بندی21 February, 2009 | پاکستان سوات:قوم کی پشت پناہی درکار 21 February, 2009 | پاکستان سوات: لوگوں کی خوشی کی انتہا نہیں22 February, 2009 | پاکستان امن معاہدے کے بعد سکول کھل گئے23 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||