’حکومت گرانے کے حامی نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو یقین دلایا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو گرانے یا غیر مستحکم کرنے کی کسی غیر جمہوری کوشش کی حمایت نہیں کرے گی۔ یہ بات وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اتوار کو ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے حالیہ بیانات کے پس منظر میں صوبہ پنجاب پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے سربراہ کو بتایا کہ ان کی حکومت گرانے کے بارے میں مسلم لیگ نواز کے خدشات بے بنیاد ہیں۔ ’ایسے اقدامات جو جلد بازی میں کیے جائیں اور جن کی بنیاد غلط اندازے ہوں، وہ تمام سیاسی جماعتوں کے جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی کوششوں کے منافی نتائج کا باعث سکتے ہیں‘۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اتفاق رائے، مصالحت اور باہمی عزت و احترام کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو ملاقات کی دعوت دی اور گورنر پنجاب کو ’سیاسی ماحول خراب کرنے والے بیانات دینے سے باز رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے‘۔ ’گیلانی نے امید ظاہر کی کہ اس نازک موقع پر دونوں جانب سے راہنما سیاسی پختگی کا ثبوت دیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں سے سینیٹ کے ارکان کا بلا مقابلہ منتخب ہونا مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ نواز کی سیاسی فراست کا ثبوت ہے۔ | اسی بارے میں ’وزیراعظم بحران حل کرائیں‘07 February, 2009 | پاکستان ’نواز شریف کیساتھ امتیازی سلوک‘02 February, 2009 | پاکستان ’لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں‘01 February, 2009 | پاکستان ’عدالت کے پاس بہت اختیار ہے‘20 February, 2009 | پاکستان پنجاب گورنر کی حکومت پر تنقید19 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||