پنجاب گورنر کی حکومت پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون صوبے میں حکومت منتخب نمائندوں کے بجائے افسرشاہی کے ذریعے چلارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے بقول عوام نے حکومت چلانے کے لیے ڈی سی او یعنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو ووٹ نہیں دیئے بلکہ ارکان اسمبلی کو دیئے ہیں لیکن حکومت بیوروکریسی کے ذریعے چلائی جارہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو یہ بات نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ایک اقلیتی جماعت ہے۔ گورنر سلمان تاثیر نے اپنی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گورنر کہیں نہیں جارہا بلکہ صوبے کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنایا جائے گا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔ ادھرگورنر پنجاب کے بیان پر مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے شدید درعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سابق صدر پرویز کی باقیات سے باخبر رہنا چاہئے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اپنے درعمل میں کہا کہ اگر پنجاب حکومت پر کوئی حملہ کیا گیا تو یہ نظام برقرار نہیں رہ سکے گا اور حملہ کرنے والوں کی حکومتیں بھی برقرار نہیں رہیں گی۔ گورنر سلمان تاثیر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مسلم لیگ نون کے پاس ایک بھی تعمیری تجویز نہیں ہے اور ایک سال کے دوران ایک سو ساٹھ ارب روپے کے ترقیاتی کاموں میں صرف بیس فیصد کام ہوا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بتیس محکمے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے پاس صرف چھ وزارتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا اور عدالتوں کو تسلیم کیے بغیر کس طرح حکومت چلائی جاسکتی ہے سلمان تاثیر نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری پر نکتہ چینی کی اور کہاکہ جسٹس افتخار محمد چودھری نے سابق صدر پرویز مشرف کو ان کی وردی سمیت قبول کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہی جج ہیں جہنوں نے ناصرف پی سی او کو تسلیم کیا بلکہ ایل ایف کے حق میں فیصلہ دیا۔ | اسی بارے میں مسلم لیگ: بِل پیش کر رہے ہیں27 January, 2009 | پاکستان ’اِسی عدالت کو قبول کرنا ہوگا‘27 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان گجرات: کالج کے طلبہ کا مظاہرہ28 January, 2009 | پاکستان پی پی پی،مسلم لیگ رشتہ نرم28 January, 2009 | پاکستان عدلیہ پر انگلی نہ اٹھنے دیں: وکیل28 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||