BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2009, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلم لیگ: بِل پیش کر رہے ہیں

یہ اجلاس حکمراں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کل رات صدر آصف علی زردای سے ملاقات کے ایک روز بعد ہو رہا ہے
مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کا اب انتظار کیئے بغیر ہی کوشش کرے گی کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پیش کر دیا جایا جائے۔

تاہم حزب اختلاف کی جماعت نے وکلاء کے نو مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے میں شمولیت کے بارے میں ابھی کسی واضح اعلان سے گریز کیا ہے تاہم اس کا کہنا تھا کہ وکلاء احتجاج کی وہ پوری حمایت کریں گے۔

یہ بات سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کے پنجاب ہاؤس، اسلام آباد میں اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس میں کی۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال، حکومت کے ساتھ تعلقات، نومارچ کو وکلاء کی طرف سے دی گئی احتجاجی کال، سینٹ کے انتخابات سمیت قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس حکمراں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کل رات صدر آصف علی زردای سے ملاقات کے ایک روز بعد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت بھی ہوا ہے جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تلخیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کی ترمیم کا جو بل وہ اب ایوان میں پیش کریں گے اس میں سترہویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے علاوہ ججوں اور الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے میعار سے متعلق شقیں بھی شامل کر دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مجوزہ بل قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں پیش نہ کیا جاسکا تو آئندہ اجلاس میں ضرور پیش کر دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بل میں میثاق جمہوریت کی چند چیزیں بھی شامل کر دی جائیں گی۔

’پہلے ہمارا خیال تھا کہ میثاق جمہوریت سے متعلق ایک الگ بل جو انیسویں آئینی ترمیم ہو گی، متعارف کروائی جائے لیکن اب ان میں سے بعض چیزیں اٹھارویں ترمیم میں ڈال دی گئی ہیں۔‘

اسی بارے میں
متحدہ کی طرف سے بھی پیکج
12 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد