BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2009, 15:08 GMT 20:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نااہل قراردلانےکی کوشش نہ کریں‘

نواز شریف فائل فوٹو
آصف علی زرداری کو نہیں چاہئے کہ وہ کسی گورنر کے ہاتھوں ان کی تذلیل کرائیں:نواز شریف
مسلم لیگ نون کے قائداور سابق وزیر اعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ آصف علی زرداری ان کے خلاف عدالتوں میں مقدمہ کو چلا کر انہیں نااہل قرار دلوانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

نواز شریف نے سینچر کو مسلم لیگ نون کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ نااہلیت کی ایک تلوار ان کے سر اور دوسری ان کے بھائی شہباز شریف کے سر پر لٹکائی ہے لیکن اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت انہیں نااہل قرار دے دیتی ہے تو انتخابات میں جب عوام ان کی جماعت کو ووٹ دے گی تو وجود میں آنے والی اسمبلی پہلے ہی روز اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دے گی۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو نہیں چاہیے کہ وہ کسی گورنر کے ہاتھوں ان کی تذلیل کرائیں۔

 صدر آصف علی زداری نے انہیں کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدام کی توثیق کرنی ہوگی تاکہ انہیں استثنٰی مل جائے اور ان کو سزا نہ ہوسکے
نوازشریف

انہوں نے کہا کہ دو برس کے عرصے میں مثیاق جمہوریت کو تیار کیا گیا لیکن اب پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت، ججوں کی بحالی اور سترھویں ترمیم کو ختم کرنے کی بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

نواز شریف نے انکشاف کیا کہ صدر آصف علی زداری نے انہیں کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدام کی توثیق کرنی ہوگی تاکہ انہیں استثنٰی مل جائے اور ان کو سزا نہ ہوسکے۔

ان کے بقول آصف علی زرداری نے ان سے کہا کہ وہ مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کی توثیق کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آصف زرداری سے کہا کہ آپ نے وعدہ کرنے سے پہلے ہم سے بات کیوں نہیں کی۔نواز شریف نے دو ٹوک کہا کہ وہ سیاست سے ہمیشہ کے لیے ریٹائر ہوجائیں گے لیکن کسی غیر قانونی اقدامات کی توثیق نہیں کریں گے‘۔

نواز شریف نے کہا کہ وکلاء کے دھرنے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی اور اب قوم کو دھرنے کی لاج رکھنی ہے۔انہوں نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے کہا کہ وہ ان کی جانب نظریں جمائے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک تعداد مقرر کی جائے گی جو اس دھرنے میں حصہ لے گی۔

انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

اسی بارے میں
مسلم لیگ: بِل پیش کر رہے ہیں
27 January, 2009 | پاکستان
بہشتِ مرحوم کی یاد میں
27 January, 2009 | پاکستان
پی پی پی،مسلم لیگ رشتہ نرم
28 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد