جنازے پر خودکش حملہ، پچیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جنازے پر ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اور سی ایم ایچ پہنچایا گیا ہے اور ان میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مقامی پولیس افسر اسد اللہ خان مروت نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ امام بارگاہ کوٹلی امام حسین کے سامنے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے جنازے پر ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے یہ جنازہ شیر زمان نامی ایک شخص کا تھا جسے جمعرات کی شام ڈیرہ شہر میں امامیہ گیٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھی۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے سربراہ محمد اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک سو ستاون ہے جن میں سے سو زخمیوں کو سی ایم ایچ جبکہ ستاون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل کروایا گیا ہے۔
اس حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں جگہ جگہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور شہر کے بازار بند ہوگئے۔ اسد اللہ خان مروت کے مطابق شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس نے مشترکہ گشت شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور شہر سے باہر دیہاتوں میں تعینات پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے بی بی سی کو یہ بھی بتایا کہ ڈیرہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتال کے مرکزی دروازے پر پولیس تعینات ہے اور کسی عیر متعلقہ شخص کو ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس شہر تصور کیا جاتا ہے اور اہلِ تشیع کے ایامِ عزا کے حوالے سے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیرہ، ہلاک شدگان کی تعداد 3006 February, 2009 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ04 January, 2009 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل، مسجد میں دھماکہ 03 February, 2009 | پاکستان ڈیرہ فائرنگ، ممبر امن کمیٹی ہلاک02 February, 2009 | پاکستان ’بیٹا گھر نہ آنا دھماکہ ہوا ہے‘06 January, 2009 | پاکستان ڈیرہ ’خودکش حملہ آور گرفتار‘ 12 December, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان،جنازے پرحملہ 8 ہلاک21 November, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان حملہ، الزام لشکر پر22 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||