BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 February, 2009, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ اسماعیل، مسجد میں دھماکہ

ڈیرہ اسماعیل خان(فائل فوٹو)
ڈیرہ اسماعیل خان کو فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس شہر تصور کیا جاتا ہے
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص کے ہلاک جبکہ بیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم پولیس کا کہناہے کہ اس واقعہ میں صرف چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس آفسر میران شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ بم دھماکہ منگل کو شہر کے وسط میں واقع محلہ جنگویاں کی مدنی مسجد میں اس وقت ہوا ہے جب لوگ مغرب کی نماز پڑھنے میں مصروف تھے۔ان کے بقول اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ان کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دستی بم کا حملہ تھا یا اس سے پہلے ہی وہاں نصب کیا گیا تھا۔ مقامی صحافی اسلم اعوان دھماکے کے وقت مسجد میں موجود تھے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے کہ کسی نے باہر سے ایک دستی بم پھینکا۔

ان کے بقول بم درورازے کے قریب تیسری صف میں کھڑے لوگوں کے قریب گرا جس میں انہوں نے دس افراد کو زخمی حالت میں دیکھا۔ان کے مطابق اس وقت مسجد میں تقریباً چالیس افراد موجود تھے۔

تاہم سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق سلیم نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس ایک لاش اور بیس کے قریب زخمی لائے گئے ہیں۔ ان کے بقول زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

اسی بارے میں
ڈی آئی خان دھماکہ، ایک ہلاک
17 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد