BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پانچ لاکھ ٹکٹ مفت یا سستے

رعایتی یا مفت ٹکٹ چار برس کے عرصے میں جاری کیے گیے
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے ملازمین کو چار برسوں کے دوران پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹ مفت یا رعایتی نرخ پر فراہم کیئے گئے۔

یہ معلومات ایوان بالا یا سینیٹ میں وفاقی وزیر دفاع احمد مختار نے وفقہ سوالات کے دوران ایوان کو فراہم کیں۔ یہ پانچ لاکھ اور بارہ ہزار سے زائد رعایتی یا مفت ٹکٹ جولائی دو ہزار چار سے جون دو ہزار آٹھ کے دوران جاری کیئے گئے۔

وزیر کے مطابق کمپنی کے تمام مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین اور ان کے اہل خانہ ان کی ملازمت کے قوانین کے مطابق مفت اور رعایتی ٹکٹوں کے مستحق ہیں۔

ایوان کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق دنیا بھر میں مختلف سٹیشنز پر سب سے زیادہ مفت/رعایتی ٹکٹ پی آئی اے سٹاف کاؤنٹر سے (ایک لاکھ پینسٹھ ہزار) جاری ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر قائد اعظم ائرپورٹ کراچی ہے جہاں سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد ٹکٹ جاری ہوئے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں بھی جمعرات کے اجلاس میں قومی فضائی کمپنی سے متعلق کئی سوالات ایوان میں اٹھائے گئے۔ وزیر دفاع احمد مختار نے بتایا کہ پی آئی اے نے گزشتہ تین برسوں کے دوران حج پروازوں کے ذریعے کوئی منافع نہیں کمایا ہے۔

حمیر احمد روکڑی کے ایک سوال پر کہ دس مارچ دو ہزار آٹھ تک پی آئی اے میں کام کرنے والے فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی تعداد بتائی جائے قدرے مبہم معلومات سامنے آئیں۔ چوہدری احمد مختار کے جواب کے مطابق گزشتہ برس دس مارچ سے کمپنی میں اٹھارہ ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ عام خیال ہے کہ یہ تعداد مجموعی ملازمین کی تو ہوسکتی ہے فوجی ملازمین کی نہیں۔

ایوان کو بتایا گیا کہ پاکستان فضائیہ، جو پی آئی اے کے ساتھ کوئٹہ ہوائی اڈے کا مشترکہ استعمال کرتی ہے، رات کے وقت لینڈنگ ممکن بنانے کے لیئے روشنی کا نیا نظام اس سال اپریل مئی تک نصب کر دے گی جس کے بعد رات کو بھی پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔

احمد مختار نے بتایا کہ پی آئی اے نے دو ہزار آٹھ نو کے درمیان کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع جوکہ پی آئی اے کے چئرمین بھی ہوتے ہے بتایا کہ پرواز کے دوران مسافروں کی دیئے جانے والی کھانے کی فہرست ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں ہر تین ماہ بعد تبدیل کر دی جاتی ہے۔ نئے مینو کا جائزہ سینئر انتظامیہ لیتی ہے اور ان کھانوں کو پیش کرنے کے انداز کو بھی تصاویر کی صورت محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

پی آئی اے کی کیبن کے عملے کی سروسز کے غیرمعیاری ہونے کے بارے میں ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ میں جن چھ ہزار سے زائد مسافروں نے اپنی رائے دی ان میں صرف ساڑھے تین سو شکایات پر مبنی تھی جبکہ چار ہزار سے زائد تہنیتی پیغامات تھے۔

قومی فضائی کمپنی ایک طویل عرصے سے خسارے میں چلائی جا رہی ہے۔ اس کی موجودہ انتظامیہ نے بھی اسے مالی بحران سے نکالنے کا دعوی کیا تھا تاہم یہ ہدف حاصل کرنے میں اسے مشکل پیش آ رہی ہے۔

پاکستان میں جنگلات

پاکستان میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے تاہم دوسری جانب ان جنگلات کی کٹائی کی شرح آج بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ معلومات قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے جمعرات کے اجلاس میں فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برسوں میں جنگلات پر مبنی کل رقبہ چار اشاریہ آٹھ سے بڑھ کر پانچ اشاریہ صفر ایک فیصد ہوگیا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ فارموں میں کاشت کردہ درختوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

تاہم دوسری جانب انیس سو بانوے سے لے کر دو ہزار چار تک قدرتی جنگلات کا رقبہ تین اشاریہ چھ ملین ہیکٹر سے کم ہو کر تین اشاریہ تین ہیکٹر رہ گیا ہے۔

ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ جنگلات کی کٹائی کی شرح صفر اشاریہ دو فیصد سے بڑھ کر صفر اشاریہ پانچ فیصد تک ہے جوکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اس کٹائی پر قابو پانے کے لیئے وفاقی کابینہ نے پہلے ہی تجارتی کٹائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

صدر آصف علی زرداری بھی جمعہ کو موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک جنگلات کے مزید ضیاع کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ اس برس کی شجرکاری مہم کے دوران سات کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

سال دو ہزار پانچ میں تیار کیئے گئے ہزاریہ ترقیاتی اہداف میں سال دو ہزار پندرہ تک جنگلات کے رقبے کو پانچ سے بڑھا کر چھ فیصد کرنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد