پی آئی اے پروازوں سے پابندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین نے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے قومی ائر لائن کے چند طیاروں پر یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی کو اب ختم کر دیاگیا ہے۔ بیان کے مطابق اس بات کا فیصلہ بیس ستمبر دو ہزار سات کو یورپی یونین کے ائر سیفٹی اجلاس میں کیا گیا تاہم اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بدھ کو جاری کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق پابندیاں لگنے کے بعد ائر لائن نے اپنے طیاروں کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق بنانے کے لیے ریکوری پلان ترتیب دیا تھا اور یورپی یونین نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی آئی اے انتطامیہ نے یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بین اقوامی فضائی حفاظت کے معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین نے اسی برس مارچ میں پی آئی اے کے بیشتر طیاروں کی پروازیں 27 رکن ممالک کے لیے ممنوع قرار دے دی تھیں اور ان کے حفاظتی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس پابندی کا اطلاق ائر لائن کے بیالیس میں سے پینتیس طیاروں پر ہوا تھا اور صرف بوئنگ 777 ساخت کے سات طیارے اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔ | اسی بارے میں پی آئی اے:گرتی ساکھ کا ذمہ دار کون؟27 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے کا بحران، ہزاروں پریشان08 March, 2007 | پاکستان ’پابندی امتیازی سلوک ہے‘06 March, 2007 | پاکستان بیشتر پروازیں 27 ملکوں میں ممنوع 05 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے، برطانیہ میں بھی’پابندی‘03 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||