مہمند:دو سکیورٹی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان جھڑپوں میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔تاہم سکیورٹی فورسز نے ان جھڑپوں میں چودہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ شام مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی سے تقریباً تیس کلومیٹر شمال کی جانب تحصیل صافی کے علاقے سندوخیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ ان جھڑپوں میں چودہ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔لیکن آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اہلکار کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کاروائی میں بھاری توپخانے کا بھی استعمال کیا جس میں شدت پسندوں کے معتدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو سکیورٹی فورسز نے تحصیل صافی، تحصیل لکڑو اور محمد گٹ میں گھر گھر تلاشی شروع کی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع لکی مروت میں بھی گزشتہ روز سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ایک جھرپ ہوئی تھی جس میں پانچ شدت پسندوں سمیت ایک عام شہری مارا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے خیوخیل میں شدت پسندوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب ایف سی اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے گاڑی سے ناکے کو توڑ دیا اور کچھ دور جاکر گاڑی کو چھوڑ کر بھاگئے رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے میں عام شہریوں نے بھی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا۔ | اسی بارے میں سوات، ’ کبل پر فوج کا کنٹرول‘23 November, 2008 | پاکستان مہمند، گولہ باری میں’چار ہلاک‘16 November, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی مدرسے پر حملہ 27 October, 2008 | پاکستان مہمند: چیک پوسٹ پر حملہ26 October, 2008 | پاکستان مہمند لڑائی: بیت اللہ کا نوٹس20 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||